کوئٹہ، 02دسمبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس بلوچستان کے زیر اہتمام اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اقتصادی شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا بولان میل کی بحالی سے غریب عوام کو فائدہ ہو گا۔
اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے اصلاحات کیلئے جدت کی ضرورت ہے، امید ہے کہ بزنس کمیونٹی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں آوٹ سورس نظام متعارف کرائیں گے، جسمیں ہماری معاونت بھر پور طرح سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ساتھ ہو گی۔
اس موقع پر چیمبر آف کامرس کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے کوتجاویز دیں۔
سورس: وی این ایس، کوئٹہ