ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ مقابلہ جات میں  پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم

45

لاہور، 2 دسمبر ( اے پی پی ): ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں  منعقدہ مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں    انعامات کی تقسیم کر دی  گئی ۔تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ میں ہوا۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے  بحثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے تلاوتِ،نعت اور تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ حضرت محمد مصطفیﷺ  پوری کائنات کے لیے باعث رحمت ہیں، نبی اکرمﷺ  کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے  کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کا انعقاد ہم  سب کیلئے  باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے رحمت اللعالمین ﷺسکالرز شپس پنجاب حکومت کا انمول تحفہ ہے۔

سورس:وی   این ایس،  لاہور