حسن ابدال،03 دسمبر (اے پی پی): اٹک پولیس کی کامیابی کارروائی سے علاقہ میں خوف کی علامت بننے والا 03رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،08لاکھ مالیتی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے دوران تفتیش ملزمان سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی نقد رقم4 لاکھ78 ہزار روپے، طلائی زیورات بتفصیل 1 عدد چین ،2 عدد انگوٹھیاں ، 2 عدد بالیاں(مالیتی 03 لاکھ)، 3 عدد موبائل فونز مالیتی 22000 روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی و اسلحہ غیر قانونی 3 عدد پسٹل برآمد کر لیے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی حفاظت کا فریضہ اپنافرض اولین سمجھ کر ہمیشہ ادا کرتی رہے گی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمعہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔
سورس:وی این ایس، حسن ابدال