چنیوٹ؛ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد کی  آرپی او فیصل آباد سے ملاقات

46

چنیوٹ، 04 دسمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد نے ہفتہ کو یہاں  آرپی او فیصل آباد سے ملاقات کی ہے ،وفد کی قیادت صدر شاہد محمود چوہدری اور سیکرٹری پریس کلب غلام مرتضی نے کی۔وفد میں الیکٹرانک میڈیا کے تمام قومی و ریجنل چینل کے نمائندگان نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آر پی او عمران محمود نے کہا کہ چنیوٹ کے صحافیوں کے ساتھ مل کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں ایک مثالی ادارہ  ہے۔

صدر پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری نے کہا کہ ڈی پی او نے ایک ماہ میں چوری ڈکیتی و دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ روپے سے زا ئد ریکوری متاثرین کو دی۔

آر پی او عمران محمود نے پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پریس کلب کے وفد میں ملک محمد علی، سرور علی چوہدری، شاہد محمود چوہدری،غلام مرتضی، ڈاکٹر مزمل حسین،عامر محمود چوہدری، وقار گھمن، ارنگزیب ملک۔ عبدالرحمن کلیار۔ محبوب عالم بھولا۔عمر سجاد۔امجد چوہدری،ناصر چوہدری۔ نواز ماہی۔ساجد منیر کالرو۔ شیخ سمیر،مدثر کاظمی۔رمضان شعیب اور کیمرہ میں ذیشان خالد بھی شامل تھے۔