آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مذہبی امور و اوقاف حافظ حامد رضا کی  سیالکوٹ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت

55

سیالکوٹ،4 دسمبر  (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مذہبی امور و اوقاف حافظ حامد رضا نے سیالکوٹ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملک کی بدنامی کا باعث بنا ہے ۔ ملک میں قانون موجود ہے اگر کوئی ایسی بات کرے تو وہاں کے لوگوں کے لئے ذمہ داری بنتی تھی   کہ وہ انتظامیہ رابطہ کرتے شہر کے علماء سے رابطہ کیا جاتا اور اس کا کوئی حل نکالا جاتا ۔

اس  واقعہ سے ہمارے شہر اور ہمارے وطن کی بدنامی ہوئی ہے۔آج لوگ  اسلام کے اوپر بھی سوال اٹھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ   اسلام دین فطرت ہے اسلام امن کا درس دیتا ہے اسلام رواداری کا درس دیتا ہے۔سیالکوٹ شہر کے لوگ بھی اس واقعہ سے پریشان ہیں ۔ایسا واقعہ  قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔