دیپالپور؛ تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی ، ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

69

دیپالپور، 04 دسمبر(اے   پی پی ):تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی ، ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار، قبضے سے گاڑی، اسلحہ، نقدی رقم برآمد، ملزمان ضلع بھر میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

  ایس ایچ او قلب سجاد نے بھاری نفری  کے ہمراہ ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوبھارام سے دیارام پل کو جانے والے بائی پاس پر ناکہ لگا کر چھپے دو ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔
گرفتار ہونے والے ڈاکومحمد سلیم ولد بشیر احمد عرف مہنگا شیخ اور جاوید احمد جو کہ درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے، ان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور   ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی  برآمد کر لی۔   ملزمان علاقہ بھر میں ڈکیتی راہزنی اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور ضلع بھر میں خوف کی علامت بنے ہوئے اور دورقن ڈکیتی لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل بھی کرتے تھے۔