بلوچستان حکومت نے حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ؛ مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو

33

گوادر، 04 دسمبر (اے پی پی ): مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ  بلوچستان حکومت نے حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ، حکومت دھرنا کو طاقت کے زریعے ختم کروانے کے حق میں شروع سے نہیں ہے ۔

  مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے گوادر  میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گوادر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی بڑھانے کا پلان کیا ہے تاکہ پُرامن دھرنے کو کوئی شرپسند خراب کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ دھرنے سے متعلق گوادر کے عوام خود فیصلہ کریں حکومت چاہتی ہے معاملہ ٹیبل پر حل ہو ۔

  انہوں نے کہا کہ پانچ ہراز پولیس اہلکاروں کو بجھوانے کا فیصلہ گوادر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

  کمشنر مکران عرفان شاہ غرشین ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ ، ڈی آئی جی مکران ، جاوید جسکانی ، ایس ایس پی طارق مستوئی اور ڈی جی فشریز بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔