سیالکوٹ کا واقعہ افسوسناک  ہے ، میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر شکریہ ادا کرتا ہوں ؛ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور

42

لاہور، 4دسمبر (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ  کا  واقعہ   افسوسناک  ہے ، میڈیا کی ذمہ دارانہ  رپورٹنگ  پر  شکریہ  ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم  اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود سارے کیس کی نگرانی کر رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو عبرتناک سزا دلوائی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے سیالکوٹ میں پیش آنے واقعہ کے حوالے سے آئی جی پولیس راؤ سردار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت ترین ایکشن کی ہدایت کی ہے کہ جو بھی کوتاہی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 کیس کی پیش رفت کے بارے انھوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں سے کم وقت میں 13 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا سی سی ٹی وی فوٹیج سے معاونت ملی پولیس نے 200 سے زائد چھاپے مارےڈی پی او سیالکوٹ نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو قابو کیا،ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گئے۔سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور متعلقہ سینیئر حکام نے آپریشن میں حصہ لیا، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرکے مزید پہلو سامنے لائیں گے۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے  کہا کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دلخراش واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل اور دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو سو سے زائد ریڈز کرتے ہوئے اب تک 118 افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں واقعے میں ملوث 13 مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خود سارے کیس کی نگرانی کر رہے ہیں، اس واقعہ میں گرفتار ملزمان کو عبرتناک سزا دلوائی جائے گی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت کی ہے اس المناک واقعہ میں جو بھی کوتاہی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو پہلی کال موصول ہونے سے لیکر موقع پر پہنچنے تک کے مرحلے کی بھی محکمانہ انکوائری کی جا رہی ہے اور تاخیر اور غفلت سامنے آنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

 حسان خاور نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر نہ صرف غیر جانبدار انصاف ہو گا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں سے کم وقت میں کاروائی کرتے ہوئے 13 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا ہےاس ضمن میں 160 سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کردہ 12 گھنٹے سے زائد کی فوٹیجز اور موقع پر موجود افراد کے موبائل ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہےپولیس کو پہلی کال موصول 11:28 پر ہوئی جس پر 11:45 پر تھانہ اگوکی کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچےان کے پہنچنے تک سری لنکن شہری کی ہلاکت ہو چکی تھی واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ اور ایس ایس پی سیالکوٹ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرکے امن و امان قائم کیا۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ انہوں نے اطلاع ملتے ہی آر پی او گوجرانولہ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی پولیس نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوتے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 13 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیااس وقت سینئرپولیس افسران کی ٹیم واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں پولیس تفتیش کے بعد مزید پہلو سامنے لائیں گے۔