گھوٹکی ؛ روحانی پیشوا سنت شدا رام کے 313 جنم دن کے تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے133 ہندو یاتری میرپور ماتھیلو  پہنچ گئے

42

گھوٹکی، 05دسمبر(اے پی پی): ہندو مذہب کے روحانی پیشوا  سنت شدا رام کے313 جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے  133 ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے میرپور ماتھیلو کے علاقے حیات پتافی پہنچ گئے ہیں ، ہندو یاتریوں کے پہنچنے پر مقامی ہندو برادری نے شاندار استقبال کیا ،یاتریوں کے وفد کی قیادت ہندؤں کے روحانی پیشوا سنت یوڈشٹر لعل کرے ہیں۔

 ہندو یاتری گھوٹکی ،میرپورماتھیلو، خانپور مہر ڈہرکی کے علاؤہ سکھر پنوعاقل میں بھی اپنی مذہبی رسومات میں شرکت کرینگے۔یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر ہم خوش محسوس کر رہے ہیں۔