چنیوٹ؛ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی 1761 کنال زرعی زمین واگزار کروا لی گئی

58

چنیوٹ،05 دسمبر ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی نگرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی 1761 کنال زرعی زمین واگزار کروا لی گئی۔ آپریشن چک نمبر 238 اور چک نمبر 157 ج ب تحصیل بھوانہ میں کیا گیا۔اس زمین پر عرصہ دراز سے لوگوں نے قبضہ کیا ہوا تھا۔ زمین کی مالیت 42 کروڑ 61 لاکھ روپے بنتی ہے۔ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی،دیگر ریونیو افسران اور پولیس کے جوانوں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔