کوئٹہ 07 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے UNWFP کے صوبائی دفتر کی سربراہ ڈاکٹر فاریہ احسن نے ملاقات کی ،ملاقات میں unwfp اور حکومت بلوچستان کے مابین خوراک،زریعہ معاش میں اضافے ،ماں اور بچے کی غزائیت کے پروگراموں میں شراکت داری کی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر unwfp کی صوبائی نمائندہ کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان میں اپنے ادارے کے جاری معاونتی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں اب تک 9 ملین افراد کے لیۓ گندم فراہم چکا ہے
جبکہ آئندہ سال اپریل تک افغانستان کی 23 ملین آبادی کو گندم کی فراہمی کا ہدف ہے جو اب تک خوراک کی فراہمی کا سب سے بڑا آپریشن ہوگا ڈاکٹر فاریہ احسن نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک چاغی اور نوشکی میں گندم کی فراہمی اور زرائع معاش کے مواقعوں میں اضافے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اب بلوچستان میں عالمی ادارہ خوراک کے معاونتی پروگراموں پر 25 ملین ڈالر خرچ کیۓ جا رہے ہیں اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی ادارہ خوراک کی معاونت پر اظہار تشکر کیا اور صوبائی حکومت عالمی ادارہ خوراک کے معاونتی پروگراموں میں بھرپور تعاون کریگی۔