اوکاڑہ,07دسمبر(اے پی پی): ایس ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس عاطف شہزاد کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے سے بابا فرید شوگر مل میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں شرکاء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں مکمل بریف کیا گیا ۔
ڈی ایس پی موٹر وے پولیس سائرہ طارق اور دوسرے افسران نے ٹریکٹر ٹرالی مالکان اور ڈرائیور حضرات کو بتایا کہ ہمیں آپ کا تحفظ عزیز ہے اگر آپ ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈنگ اچھے اور مناسب طریقے سے کریں ،اپنی لین میں چلیں،ریسں نہ لگائیں ،ناتجربہ کار ڈرائیورز کو گاڑی نہ چلانے دیں ، گنے سے لوڈ شدہ ٹرالی روڈ کے اوپر کھڑی نہ کریں بلکہ کسی کھلی جگہ پر کھڑی کریں، اپنی ٹرالیوں کے پیچھے بیک لائٹ اور ریفلیکٹر ضرور لگوائیں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں تو بہت سے حادثات اور جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ