مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس افسران کے وفد کی کمشنر آفس آمد،ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

46

ملتان، 08 دسمبر (اے پی پی ): 32 مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس افسران کے وفد کی کمشنر آفس آمد،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈویژن میں 710 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔

اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ٹریننگ، کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے ، ڈویژن کے ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔

اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  کا کہنا تھا کہ  فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی خدمات کے اعتراف کیلئے عملی اقدام کئے جارہے ایک روز ممبر اسمبلی کیساتھ، ترقیاتی سکیموں کی جانچ کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس بازار کا قیام مستحق افرد کی مدد کیلئے بہترین کاوش ہے۔

ڈی سی  عامر کریم خاں نے کہا شہر میں 5اہم چوکوں کی اپ گریڈیشن،داخلی خارجی راستوں کی سجاوٹ کا کام جاری ہے،نشتر ہسپتال میں باتھ رومز کی اپ گریڈیشن، سڑکوں، پناہ گاہ کی تعمیر جاری ہے۔

اس موقع پر  ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔