ملتان، 08 دسمبر (اے پی پی ): جاوید اکبر ریاض نے آر پی کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ،پولیس دستہ نے آر پی او کو سلامی دی اور تمام برانچ ہیڈز نے بریفنگ بھی دی ۔
آر پی او نے کرائم میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی ۔اس موقع پر ڈی پی او خانیوال نے ضمنی الیکشن کے حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرایا جائے ، افسران ریجن میں جرائم کی شرح میں کمی کے لیے کوشاں رہیں ۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم کی صورت میں سینیٹر افسر موقع پر بلاتاخیر پہنچیں جبکہ ضلع میں پولیس افسران نے بھی بریفنگ دی ۔
اجلاس میں سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر ، ڈی پی او خانیوال ندیم عباس،ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر ، ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی ، ایس پی سپیشل برانچ ، ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم،ایس ایس پی انویسٹیگیشن عامر خان نیازی بھی شریک ہوئے ۔