پاکستان نیوی کے زیر اہتمام ہنگور ڈے کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے  مختلف  تقریبات کا  انعقاد

24

اسلام آباد، 09 دسمبر(اے پی پی ): پاکستان نیوی کے زیر اہتمام ہنگور ڈے کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے  مختلف  تقریبات کا  انعقاد کیا  گیا۔ 50ویں یوم ہنگور کے موقع پر ہنگور کی جرات مندانہ کارروائی کی عکاسی کرنے والی خصوصی ٹیلی فلم ‘ہنگور131’ ‘S-کا پرومو جاری کیاگیا۔ اس کے علاوہ جوہر آڈیٹوریم کراچی میں ‘ٹیکنالوجیکل ایڈونٹ ان آرٹیفیشل انٹیلی جنس: امپیکٹ آن سب سرفیس ڈومین’ کے موضوع پر ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں 8  ہنگور کلاس آبدوزوں اورSWATS کی شمولیت کے بعد اگلی دہائی میں پاک بحریہ کی زیر آب قوت پر روشنی ڈالی گئی۔گولڈن جوبلی تقریبات کی دیگر اہم سرگرمیوں میں ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) میاں ظاہر شاہ کی  کتاب” اسٹوری آف پی این ایس ہنگور” کی رونمائی اور یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے کا اجراءشامل تھے۔

واضح رہے  ہنگور ڈے پاکستان نیوی کی آبدوز ہنگور کے جرات مندانہ عمل اور بے مثال بہادری کی یاد میں 1971 کی جنگ کے غازیوں کو  خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتاہے۔ یہ شاندار بحری کارروائی ہندوستان کے مغربی ساحل پر ‘ڈیو ہیڈ’ کے جنوب مشرق میں ہوئی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کوڈبو دیا تھا۔

سورس:وی   این ایس، اسلام آباد