اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کرپشن سے پاک پاکستان قوم کا فخر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے فیصلوں میں تاخیر انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون پر سختی سے عملدرآمد ہوگا تو اس سے بدعنوان عناصر میں خوف پیدا ہوگا۔