پشین: انسداد بدعنوانی و رشوت ستانی کا عالمی دن، آگاہی ریلی نکالی گئی

65

پشین،09 دسمبر (اے پی پی ): انسداد بدعنوانی و رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ پشین  کے جانب سے ڈی سی کمپلیکس سے  ریلی نگالی گئی ،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر پشین محمد ظفر نے کی۔ ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوئی ۔

ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

 ڈپٹی کمشنر پشین محمد ظفر  نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزائم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانے ہیں جن سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو۔

  ریلی میں سول سوسائٹی ،استاتذہ ،سمیت دیگر محمکوں کے ملامین نے شرکت کی۔

سورس :و ی این ایس، پشین