ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 89 فیصد لوگوں نے کورونا کےدوران حکومت کی کارکردگی پراعتماد کیا، چوہدری فواد حسین

5

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 89 فیصد ‏لوگوں نے کورونا کےدوران حکومت کی کارکردگی پراعتماد کیا۔

 چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کووڈ کے بعد ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی حکومت پر کرپشن کا کوئی شائبہ نہیں کیا گیا جو حوصلہ افزا امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت موجود ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان پر ان کے سیاسی مخالفین بھی یقین رکھتے ہیں، آج سیاسی حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے، 89 فیصد لوگوں نے کورونا میں حکومت کی کارکردگی اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے۔