پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے ،غیر ملکیوں  کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے ،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی

31

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کے پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے ،غیر ملکیوں  کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر سٹیم سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کے حکومت اور وزیراعظم کی طرف سے آپ کو ویلکم کرتا ہوں

پاکستان میں آپ سب کو بہت سے کلچر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کے موجودہ حکومت نے سیاحت کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں عمران خان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کے وزارت ریلوے اس شعبہ کی مزید بہتری کے لیے پر عزم ہے پاکستان کے ہر اسٹیشن کا میں نے خود دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کے پاکستان میں 100 سال پرانے اسٹیشن بھی موجود ہیں۔یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں ۔انہوں نے کہا  میری عمر 73 سال ہے ور ابھی بھی ہویلیاں اسٹیشن پہ جاتا ہوں تو بچپن کی یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا کے آپ لوگ جہاں بھی جائیں پاکستان کا مثبت تشخص  لے کر جائیں۔