وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا عوام دوست اقدام، عوام کی شکایات سنے  کیلئے    کھلی کچہری کا انعقاد کیا

35

کوئٹہ،9 دسمبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا عوام دوست اقدام، عوام کی شکایات سنے  کیلئے    کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لوگوں سے انکے مسائل سنے اور  اجتماعی مسائل کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کے تمام حلقے میرے حلقے اور عوام میرے عوام ہیں، ہر حلقے اور ہر ضلع کو یکساں ترقی دینگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دیکر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔

 اس موقع پر لوگوں کے مسائل سننے اور احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے اظہار تشکر کیا۔

سورس:وی    این ایس،  کوئٹہ