سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ پر ہیکنگ کا خدشہ 1 فیصد ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا  پنشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے نظام  کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

4

اسلام آباد۔10دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی  نے جمعہ کو اے جی پی آر میں پنشنرز کے لئے ڈیجیٹل سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ پر ہیکنگ کا خدشہ 1 فیصد ہے۔  انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ  عوام کے مفاد میں ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ ای وی ایم سے ووٹوں کی شفاف اور فوری گنتی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور اس میں غبن کا بھی کوئی خدشہ نہیں ہے۔ صدرمملکت نے پنشنرز کی سہولت کے لئے بائیومیٹرک تصدیقی خدمات کا آغاز کرنے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نادرا کی تعریف کی۔