کوئٹہ،10 دسمبر(اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں انجینئرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ بےروزگار انجینئرز کومیگا پروجیکٹس میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان انجئیرنگ کونسل کے وفد سے ملاقات میں کیا ، وفد کی قیادت وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر ناصر مجید نے کی ۔
ملاقات میں وائس چیئرمین پی ای سی نے وزیر اعلیٰ کو انجینئرز کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر،تربت،لورالائی اور خضدار میں پی ای سی کو برانچ دفاتر قائم کرنے کے لیے اراضی فراہم کی جاۓ گی جبکہ بے روز گار انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس بھی دیا جاۓ گا
اس کے علاوہ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ حاضر سروس اور بے روزگار انجینئرز کے درپیش مسائل کو حل کیا جاۓ۔