ملتان ،10 دسمبر (اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی ملتان بنچ آمد ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کورٹ نمبر ایک میں مختلف کیسوں کی سماعت کی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کے مسائل سنیں ۔
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا سینئر جج مسٹر جسٹس مسعود جہانگیر جسٹس سہیل ناصر جسٹس احمدندیم ارشد جسٹس انوار حسین جسٹس علی ضیاء باجوہ جسٹس سلطان تنویر جسٹس محمد رضا قریشی جسٹس شان گل سینئر رجسٹرار شاہد محمود محمد عرفان ظہور احمدکھرل جاوید سعید اور پی ایس ٹو چیف جسٹس شہزاد گل نے استقبال کیا جبکہ پولیس دستہ نے سلامی پیش کی ۔