نارووال،11 دسمبر ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد طارق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان کی زیرنگرانی ضلع بھر میں کورونا ویکسینیشن (ریچ ایوری ڈور) مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے،یہ مہم یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں 12 سال سے زائد بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی جائےگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں مہم کے دوسرے مرحلے کے دروان آگاہی سیمیناراورواک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شہری سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرونا ویکسینیشن کروائیں اورکرونا ویکسینیشن لگوانے میں ہرگز تاخیر نہ کریں،خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔
ڈی ایچ او نے بتایاکہ خصوصی مہم کے دوران ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز 93ہزار جبکہ دوسری خوراک کے دوران ڈھائی لاکھ بچوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرزاہدرندھاوا،ایم ایس ڈاکٹرلطیف افضل،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر، ڈائریکٹر ایجوکیٹرز انوار الحق،ڈی ایس وی مجاہد علی و دیگر متعلقہ سٹاف نے ریلی میں شرکت کی۔











