مری؛ ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ،چار افراد زخمی

63

مری ، 11 دسمبر (اے پی پی ):مری سیسل روڈ لاک ووڈ ہوٹل میں  ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث کمرے میں دھماکہ،چار افراد زخمی،تین بچے اور ایک خاتون شامل ہے ۔

زخمیوں میں 03 سالہ ابراہیم  ولد اسلم ،09 ماہ کی میناہل ولد اسلم ، 34 سالہ مریم زوجہ اسلم ، 05 سالہ ماہم ولد اسلم شامل ہیں ،تمام افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ جبکہ  اسلم  بطور جی ایم  لاک ووڈ ہوٹل تعنیات ہیں ۔

کال موصول ہوتےہی ریسکیو 1122 کی دو ایمرجنسی ایمبولنس کو روانہ کر دیا گیا تھا۔ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری شفٹ  کر دیا ہے۔