ایبٹ آباد ، 11 دسمبر (اے پی پی ): اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں، انشاللہ عمران خان کی خکومت مضبوط ہے، اور الیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈائلاسیز یونٹ آور اے کیٹیگری ہسپتال کی منظوی کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں نئے قائم ہونے والے جدید ڈئلاسیز یونٹ کا معائنہ کیا جہاں بیس سال بعد تین مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
اسپیکر مشتاق غنی نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اورداخل مریضوں سے خیریت دریافت کی جبکہ انکو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔
اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے انھیں یونٹ سمیت ہسپتال کےدیگر آمور کے متعلق سپیکر کو آگاہ کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ اس ہسپتال کو اے کیٹیگری کا درجہ دے دیا گیا ہے اور یہاں سپسلشٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے علاوہ دو ماہ میں اے کیٹیگری ہسپتال جیسی تمام سہولیات بتدریج فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم ہو سکیں۔











