وہاڑی، 11 دسمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ،انسداد پولیو مہم کا افتتاح 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا گیا۔پولیو مہم 13سے 17 دسمبر تک چلائی جائے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ ضلع وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنا اولین ترجیح ہےوالدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔ مہم کے تحت 5لاکھ80ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1718ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انسدادِ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ اس کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں، بس اسٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا کہ 84ٹیمیں داخلی اور خارجی راستوں پر ٹیمیں لگائی جائیں گی، انسدادِ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔











