سکھر،11دسمبر(اے پی پی ): بھارت کے شھلانی دربار سے چھ صوبوں کے 133 یاتری پاکستان پہنچے ہیں،جن میں سے 93 مرد اور 40 خواتین یاتری شامل ہیں، جن لوگوں کی پیدائش سندھ میں ہوئی اور ان کے بزرگ بھارت گئے وہ لوگ سندھ سے بہت محبت کرتے ہیں، سندھ آنا وہ اپنا خواب سمجھتے ہیں۔
اس سلسلے میں شھلانی دربار کردار ادا کرتا ہے اور کہتا ہے چلو سندھ دیکھو پاکستان چلو، کوئی فرق نہیں ہے سب طرف بھائی چارہ ہے۔ بھارت اور پاکستان کے رشتے اچھے ہوتے رہیں، سادھو بیلہ آکر ہم 133 پلگرم اسی مقصد سے آئے ہیں کہ آپس میں بھائی چارہ بڑے سب طرف امن ہو اور امن سے ہی ترقی ہوتی ہے،ہم بھارتی اتری بھی کہتے ہیں دوستانہ تعلق رہنا چاہیے۔