ملتان؛ ضلعی انتظامیہ متحرک، کل سے بغیر کورونا ویکسینیشن سروسز فراہم نہ کرنے کا اطلاق ہوگا

44

ملتان،13دسمبر(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کورونا ویکسین مہم کے اہداف حاصل کرکے کیلئے متحرک، ضلع بھر میں کل سے بغیر ویکسینیشن سروسز فراہم نہ کرنے کا اطلاق ہوگا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کی صدارت میں اجلاس منعقد  ہوا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کورونا و پولیو  ویکسین مہم پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ویکسین  ناگزیر ہوچکی ہے،حکومت  نے ہر شہری کو ویکسین لگانے کیلئے گھر گھر مہم کا آغاز کررکھا ہے اورکہا کہ ضلعی انتظامیہ کے کورونا مہم کے سلسلے میں اقدامات قابل تعریف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کورونا ویکسین اور پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،تعلیمی اداروں،دفاتر اور عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیلئے خصوصی فوکس ہے  جبکہ ضلع ملتان صوبے بھر میں کورونا ویکسین  مہم کے حوالے سے نمایاں پوزیشن پر ہے اور کہا کہ 14 دسمبر سے تمام دفاتر میں شہریوں کو ویکسین کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔