سکھر،13دسمبر(اے پی پی ) :آئی بی اے جنرل نالیج سینٹر میں واٹر ایڈ پاکستان کی جانب سے صحافیوں اور ماس کمیونیکیشن کے طلبہ و طالبات کیلئے صاف پانی سینیٹیشن اور واش کے مسائل پر رپورٹنگ کس طرح کرنی اس موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ نیاز ندیم،امر گرڑو، زوفین ابراہیم اور آئی بی اے یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشنڈ ڈیارٹمنٹ کے ہیڈ نصراللہ دھاریجو نے تفصیل سے بریفنگ اور ٹریننگ دی۔
اس موقع پر وائس چانسلر آئی بی اے ڈاکٹر میر محمد شاہ نے خاص مہمان کے طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے یونیورسٹی صرف ملکی ہی نہیں بلکہ دنیا میں اپنا معیار متعارف کرا چکی ہے۔دیگر ممالک کے طلبہ یہاں آکر تعلیم حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی میں تعلیم اور صحت دونوں بہت ضروری ہیں بہتریں تعلیم حاصل کرکے صفائی کا خیال اور صاف پانی کا خیال رکھا جاسکتا ہے ۔اس ورکشاپ کے ذریعے ماس کمیونیکیشن کے طلبہ و طالبات اور صحافی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
آئی بی اے یونیورسٹی کے رجسٹرار زاہد حسین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے ہمیں کافی مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں ، آئی بی اے یونیورسٹی نے اسلئے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کھولا یے کہ جس سے بہترین اور پرامن صحافتی تعلیم طلبہ و طالبات کو دی جائے۔ اس شعبے میں اس وقت 24 طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
واٹر ایڈ پاکستان کے نمائندہ نیاز ندیم نے بتایا کہ یہ ادارہ دنیا کے 25 ممالک میں کام کر رہا ہے ۔ پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں ہمارا فوکس صاف پانی ، صاف باتھ روم اور ہائیجن یعنی واش کے مسائل کی میڈیا کے ذریعے آگاہی دینا ہے ، ہمارے ویب سائیٹ پر مکمل معلومات موجود ہیں طلبہ و طالبات ان سے بہترین فیچر و اسٹوریز تیارکر سکتے ہیں جبکہ امر گرڑو نے واش ملٹی میڈہا جنرلازم زومین ابراہیم آئیڈیاز فیچر اسٹوریز بنانے کے بابت تفصیلی بریفنگ دی۔
ورکشاپ میں سکھر کے صحافیوں کےعلاوہ آئی بی اے یونیورسٹی اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے ماس کمیونیکیشن کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اخر میں ورکشاپ میں شریک طلبہ ، طالبات اور صحافیوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔