صدر مملکت سےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

80

اسلام آباد،14 دسمبر(اے پی پی ):  صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی سےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منگل  کو یہاں  ملاقات  ہوئی ۔ملاقات کے دوران پنجاب میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

 اس موقع پر صدر مملکت نے پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی تعریف کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو  ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔