وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ احسن اظفر کی ملاقات،سرمایہ کاری بورڈ میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

36

اسلام آباد ، 15 دسمبر (اے پی پی ):  وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ احسن اظفر  نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو سرمایہ کاری بورڈ  میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے نئے بورڈ آف ڈائیرکٹرز کی تعیناتی اور اسے مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے،سرمایہ کاری بورڈ کو ایک سسٹین ایبل ادارہ بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ   سرمایہ کاری بورڈ آئندہ سال بین الاقوامی سرمایہ کاری سمٹ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی ایک علیحدہ سرمایہ کاری سمٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔

بریفینگ  میں مزید بتایا گیا کہ  وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ سے بورڈ آف ڈائیرکٹرز کی تعیناتی کیلئے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مزکورہ اقدامات کی تکمیل کو معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔