اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آ رہی ہے۔ بیرسٹر سیف 

11

پشاور، 15دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آ رہی ہے، اسی وجہ سے بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی اور جے یو آئی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی شعبدہ بازیاں چھوڑ کر میدانِ سیاست اور عوامی خدمت میں حکومت کا مقابلہ کرے، کیونکہ ایسے تو الیکشن پر اپوزیشن کی اپنی نالائقیاں، کالے کرتوت اور کرپشن اثر انداز ہو گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے پاس اپوزیشن کی مردہ سیاست کو اہمیت دینے کے کوئی وقت نہیں، ان پر الزام تراشی اپوزیشن واضح بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔