لاہور؛ سماعت سے محروم بچوں کے لیے گونگ محل میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا

22

لاہور، 15 دسمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر  سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق کی جانب سے سماعت سے محروم بچوں کے لئے جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا ۔

اس موقع پرصوبائی وزیر  چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ سماعت سے محروم بچوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ملک کی ورک فورس میں شامل کرنا موجودہ حکومت کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ سماعت سے محروم بچوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آشنا کیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر  سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ قوت سماعت سے محروم بچوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم سے مزین کیا جاۓ گا، اسی لئے7ملین کی لاگت سے جدت آمیز آئی ٹی لیب اور آئیڈیالیجکل لیب کو تیارکیا گیا ہےیہاں 227 خصوصی طالبات جو سماعت سے محروم ہیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ عمارت کی 10 ملین کی لاگت سے تزین و آرائش کی گٸی ہے جبکہ  آڈیالوجیکل لیب بھی قائم کی گٸی ہے جس میں بچوں کی سماعت کی اسسمنٹ کی جائے گی ۔

چوہدری محمد اخلاق نے مزید کہا کہ یہاں اسپیشل بچوں  کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا جاہا ہے نٸی تعمیر شدہ آٸی ٹی لیب میں شارٹ کورسز کرواۓ جاٸیں گے اور یہ تعلیم مستقبل میں ان بچوں کے لیے روزگارکے حصول کا ذریعہ بنے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید ،ڈی جی پرویز اقبال بٹ ،پرنسل گونگ محل گل رعنااور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔