ملتان، 16 دسمبر (اے پی پی ): کمشنر کی ہدایت پر ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک ہفتے میں 13884 چھاپے، 20 ایف آئی آر درج کروائی گئیں ہیں اور 22لاکھ روپے سے زائد جرمانہ، 60 گرانفروش گرفتار کئے گئے ہیں۔
کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل۔پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں 29 سہولت بازار، 61 ڈی سی کاؤنٹرز، 14کسان پلیٹ فارم فعال ہیں اور کہا کہ 7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس پر 1 لاکھ سے زائد کی خریداری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 15پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس پر اڑھائی لاکھ سے زائد کی خریداری کی جارہی ہیں ۔
سورس:وی این ایس،ملتان