سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور 2014 کے معصوم شہداء کی یاد میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد

120

میرپورخاص، 16دسمبر  ( اے پی پی) : سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور 2014 کے معصوم شہداء کی یاد  میں مرکزی تقریب ڈویژن کے سب سے بڑے صحافتی ادارے ایوان صحافت پر منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز معصوم و ننھے شہداء کے لیے قرآن خوانی اور دعا سے ہوا۔ شہداء کیمپ تقریب میں ڈی آٸی جی و ایس ایس پی میرپورخاص نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

اس موقع پر شہریوں نے یادگار شہداء کیمپ پر پھول نچھاور کئے۔