اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے قبل شہر کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے،وفاقی دارالحکومت مندوبین کی آمد کے موقع پر شاندار منظر پیش کر رہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شہر کی انتظامیہ غیر ملکی معززین کے استقبال کے لیے شہر کو ایک رنگین شکل دینے کے لیے تیار ہے، سڑکوں اور راستوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ او آئی سی کے متعدد مندوبینکا ریڈکارپٹ استقبال کیا جا رہا ہے۔











