لاہور18دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت،قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود نے ایوان اقبال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر پہل کی ہےافغان بہن بھائیوں کی مدد کریں گے وہاں حالات چیلنجنگ ہیں مل کر دنیا بھر اور اسلامی دنیا نے اقدامات نہ کئے تو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس افغانستان کے معاملے پر ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے وزرائے خارجہ پہنچ رہے ہیں اگر دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو وہاں کھانے سمیت دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہی۔