مافیا کرپشن کی  کمائی کے ذریعےسسٹم میں پائی جانے والی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس

42

 لاہور18دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت،قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود نے ایوان اقبال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کرپشن کی  کمائی کے ذریعےسسٹم میں پائی جانے والی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک امر ہے کہ جب اربوں کھانے والے  مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں ۔