لاہور18دسمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت،قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود نے ایوان اقبال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیاسی مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ما بین ہو گا، تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔ ا نہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر فکر نہ کریں الیکشن کا وقت آئے گا تو تحریک انصاف اگلا الیکشن بھی جیتے گی ۔مشکل حالات میں ن لیگ کا مقابلہ کیا۔ پنجاب میں سیاسی مقابلہ ن لیگ کے ساتھ آئندہ بھی چلتا رہے گا اور تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔











