اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں اجلاس سے خطاب میں اسلامی ترقیاتی بینک کی افغانستان کے لیے سفارشات کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین کی جانب سے فوری اور طویل المدتی اقدامات اہم ہیں۔











