کشمیر اور فلسطین کے عوام منتظر ہیں کہ ان کے لیے مشترکہ آواز اٹھائی جائے، عمران خان

32

اسلام آباد۔19دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان  نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے  17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام منتظر ہیں کہ ان کے لیے مشترکہ آواز اٹھائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کے انسانی اور جمہوری حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے دیئے گئے حقوق پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ہمیں اسلامی تعاون تنظیم کے فورم سے اس حوالے سے بھی کردار اداکرنا ہو گا۔