اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی ممبر ممالک کی ذمہ داری ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے آواز اٹھائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا دنیا میں بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا آغاز نائن الیون کے بعد ہوا جو اب خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے،نیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں 50 سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیاگیا مغرب میں اسلام کے پیغام سے آگاہی نہیں جسے اسلام کا فہم نہ ہونے کی وجہ سےخلیج بڑھ ر ہی ہےاو آئی سی کے لئے یہ بات اہم ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ۔ مغرب اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کرتا ہے۔











