صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ آگاہی سیشن میں شرکت

36

لاہور22دسمبر(اے پی پی):نیا پاکستان قومی صحت کارڈ آگاہی سیشن میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی شرکت کے موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،پراجیکٹ ڈائریکٹرپی ایم یوعامرحسین غازی،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم، سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرعمرفاروقی ودیگرفیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرز بھی کثیرتعداد میں موجود تھے          صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے تمام 3کروڑخاندانوں کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے آج تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینزاور ایم ایس حضرات کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے فیچرزپر بریفنگ کیلئے بلایاگیاہےڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈحاصل کرنے کیلئے عوام کے ساتھ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی علاج کی سہولت فراہم کرنے کے حوالہ سے تمام تفصیلات کا پتہ ہوناچاہئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کے ساتھ سفیدپوش خاندانوں کیلئے بھی بہت بڑی نعمت ہےپنجاب کے کسی بھی منتخب سرکاری ونجی ہسپتال میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے حامل مریض کوعلاج کی سہولت کیلئے انکارنہیں کیاجائے گانیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کیلئے ہزاروں بستروں میں اضافہ ہوچکاہے پنجاب میں 300سے زائد نجی ہسپتالوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے منتخب کرلیاگیاہے اورنیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی وجہ سے نجی سیکٹرنے اپنے ہسپتالوں کادائرہ کاربڑھاناشروع کردیاہےکئی نجی ہسپتالوں میں 70سے 80فیصد مریض نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی آبادی کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکردی ہیں پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں مریض کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی پاکستان کی تاریخ میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ صحت کے شعبہ کا سب سے بڑامنصوبہ ہےمحکمہ صحت پنجاب نے 48ہزار سے زائدڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،فارماسسٹ اور میل نرسزبھرتی کئے ہیں اور ہم پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی خوش اخلاقی،ادویہ کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں نیاپاکستانی قومی صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے ہرقسم کی طبی سہولت مفت حاصل ہوگی ہم وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی تمام آبادی کو صحت کی سب سے بڑی سہولت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے نیاپاکستان قومی صحت کارڈ ایک انقلابی قدم ہےماضی کی کسی حکومت میں عوام کیلئے اتنابڑامنصوبہ لانے کی ہمت اور جرات نہ ہوسکی       پنجاب کے 85لاکھ خاندانوں کوپہلے ہی صحت کارڈ فراہم کرچکے ہیں سروے کے مطابق صحت کارڈ کے حامل 97فیصدخاندان طبی سہولیات سے مطمئن ہیں۔