لاہور 22دسمبر(اے پی پی ):اقلیتی ملازمین کے اعزاز میں پی ایچ اے ایمپلائز یونین نے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا خصوصی انعقاد کیا جس میں چئیرمین یاسر گیلانی اور ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ چیئرمین ایمپلائز یونین ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے بھرپور شرکت کی چیئرمین پی ایچ اے اور ڈی جی پی ایچ اے نے اقلیتی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور ان کی مذہبی خوشیوں کو دوبالا کر دیاتقریب میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا بھی مانگی گئی اس موقع پر یاسر گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ھدایت پر پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آئینی اور مذہبی آزادی حاصل ہےکریسچن کمیونٹی کے ملازمین کرسمس کو امن اور محبت کے ساتھ منائیں یہ مذہبی تہوار امن اور محبت کا پرچار ہے وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستانی معاشرے میں اقلیتو ں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے تمام اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اس لیے ان کا خیا ل
رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہےاور ہم سب کرسمس کی خوشیوں میں اقلیتی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی نے کہا کہ ملازمین سمیت پاکستان کی تمام تر مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کرسمس کا دن ہمیں تمام انسانیت کے ساتھ پیار محبت اور امن کے ساتھ رہنے کا درس دیتا ہے ہمیں اپنی مسیحی برادری پر فخر ہے جو کہ ہماری کثیر الثقافتی تہذیب کا اہم حصہ ہے ہم سب نے مل کر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط پُر امن اور خوشحال پاکستان بنانا ہے تقریب کے آخر میں پی ایچ اے کے تمام مسیحی ملازمین نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کرسمس کی خصوصی دعا بھی کی۔











