ملتان 22 دسمبر (اے پی پی ): سیکر ٹری ہا و سنگ جنو بی پنجا ب جا و ید اختر محمود نے کہا ہے کہ دو ارب کی وہا ڑ ی چوک پر سیوریج سکیم پر ترقیاتی کام جا ری ہے۔منصوبے پر 40کروڑ کی لا گت سے ترقیاتی کا موں کا آ غاز ہو چکا ہے۔ بڑ ی مقدار میں آبا دی مستفید ہو گی۔اس سیوریج لا ئن کی گہرا ئی 30فٹ سے زا ئد ہے۔ سیوریج لائن تبد یل لی جا رہی ہے۔کو وڈ ویکسینیشن بھی موثر اندا ز سے جا ر ی ہے۔
انہوں نے ان خیالا ت کا ا ظہار وہا ڑ ی چوک روڈ 17کسی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ سیوریج لائن کی تبد یلی بی ایچ یو اور گرلز سکول کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا اور ڈائر یکٹر ورکس موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا کو سیوریج لا ئن کی تبدیلی کے احکاما ت جا ری کر دیے ہیں۔عوام کو بنیا دی سہو لیات کی فرا ہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔بو سیدہ سیوریج لائن کی تبد یلی اور نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہاسکولوں اور بنیا دی مرکز صحت میں کو وڈ ویکسینیشن بہتر انداز سے جا ری ہے۔طا لب علموں کو بھی کو وڈ ویکسینیشن لگا ئی جا رہی ہے۔ہسپتا لوں میں ریڈ مہم کو مزید بہتر کرنے کے احکا ما ت جا ری کر دیے ہیں۔











