ہماری برآمدات مستحکم بنیادوں پر آگے جا رہی ہیں آنے والے برسوں میں مزید بڑھیں گی :حسان خاور

43

لاہور 22 دسمبر ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے گذشتہ روز الحمراء میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے قابل ہو رہے ہیں۔ اب ہماری توجہ برآمدات بڑھانے پر ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ ن لیگ کی ترجیح اقتدار ہے، عوام نہیں۔ وہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا چاہتے۔ اگر ان کی ترجیح عوام ہوتی تو خود ساختہ ملک بدر نہ ہوئے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کی گورننس صرف فوٹو شوٹ کروانے تک تھی۔ تحریک انصاف نے اس پالیسی کی حوصلہ شکنی کی اور عمل کی طرف آئی ہے۔ ہم نے گورننس کا ماڈل تبدیل کیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی کاموں پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ ن لیگی لیڈرز کی آڈیو کی پوری اک سیریز ہے۔ ہر روز اک نئی آڈیو نکل رہی ہے، جو بتاتی ہے کہ کیسے ان کا فوکس میڈیا کو بلیک میل کرنے کی جانب تھا۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی مفادات سے نکل کر عوام کا سوچے اور رئیل گورننس کا ماڈل اپنائے۔