لاہور 22 دسمبر ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے گذشتہ روز الحمراء میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت اور ہماری حکومت کی ترجیحات میں واضح فرق ہے۔ ن لیگ کی ترجیح سیاست تھی، معیشت نہیں تھی۔ وگرنہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر بیدردی سے نہ نکالتے۔ ان کے دور میں برآمدات بھی ختم ہو کر رہ گئی تھیں۔ برآمدات ہی نہ ہوں تو ترسیلات کہاں سے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے قابل ہو رہے ہیں۔ اب ہماری توجہ برآمدات بڑھانے پر ہے۔











