لاہور 24دسمبر(اے پی پی ):لاہور میں صفائی ستھرائی پر مامور مسیحی عملہ کو کمشنر لاہور نےکرسمس کی مباکباد دینے کیلئے چیرنگ کراس،جیل روڈ اور مال روڈ کا دورہ کیا اور عملے کو مبارک باد دیتے ہوئے ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی اس موقع پر کمشنر لاہور کے ہمراہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی موجود تھے کیپٹن ر محمد عثمان نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز آج کے دن بھی شہر کی صفائی کیلئے مصروف عمل ہیں جو کہ یقیناً قابل داد امر ہے انھوں نے عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے خصوصی دورے کا مقصد صرف کرسمس کی خوشی کا تبادلہ اور آپ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے کمشنر کو اپنے درمیان پا کر عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔











