ملتان:  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،13 بسیں تھانہ بند کردی گئیں

51

ملتان ،24 دسمبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،بغیر ویکسینیشن ٹکٹ فراہمی پر 13 بسیں تھانہ بند کردی گئیں ہیں۔

  سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن  نے 27 کمرشل گاڑیوں کے چالان،72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ محکمہ صحت کی کی جانب سے مسافروں کو آف روڈ کرکے ویکسینیشن بھی کی گئی ہیں ۔

اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ کسی شہری کو ویکسین کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی ،  ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سورس : وی این ایس ،ملتان